میزان بنک کے ڈیبٹ کارڈ صارفین کو اے ایم ٹی ایف کی لیبارٹریز میں 35فیصد رعایت دی جائے گی، دونوں اداروں کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے

منگل 5 جون 2018 14:09

میزان بنک کے ڈیبٹ کارڈ صارفین کو اے ایم ٹی ایف کی لیبارٹریز میں 35فیصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) میزان بنک لمیٹڈ اورافضل میموریل تھیلیسیمیا فاونڈیشن(اے ایم ٹی ایف) نے مفاہمت کی ایک دستاویزپردستخط کردئیے ہیں جس کے تحت میزان بنک کے ڈیبٹ کارڈ رکھنے والے صارفین کو اے ایم ٹی ایف کی جدید ترین ڈائیگناسٹک لیبارٹریز میں 35فیصد کی خصوصی رعایت دی جائیگی۔

(جاری ہے)

بنک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مفاہمت کی دستاویز پر میزان بنک کے اے ڈی سی سروسز کے سربراہ شارق مبین اوراے ایم ٹی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹرعاصم قدوائی نے دستخط کئے۔

اس موقع پر بنک اورافضل میمورئیل تھیلیسیمیافاونڈیشن کے دیگرعہدیداربھی موجود تھے۔اے ایم ٹی ایف اس وقت تھیلیسیمیا اورخون کی دیگر بیماریوں میں مبتلاء 14سو سے زاید مریضوں کو خدمات فراہم کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :