ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک اور ماسٹرکارڈ پاکستان میں کیش لیس ادائیگیوں کو فروغ دیں گے

منگل 5 جون 2018 14:09

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک اور ماسٹرکارڈ پاکستان میں کیش لیس ادائیگیوں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان میں الیکٹرانک طریقے سے ادائیگیوں کے ماحول کو فروغ دینے کیلئے ادائیگیوں کی صنعت میں معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ماسٹر کارڈ اورملک کی پہلی اور سب سے بڑی موبائل مالی خدمات فراہم کنندہ، ایزی پیسہ کی جانب سے اب ایزی پیسہ موبائل اکائو نٹ صارفین کیلئے ماسٹر کارڈ کیو آرپے منٹ کو ایزی پیسہ اسمارٹ فون اپلیکیشن پر فعال کردیا جائے گا۔

ماسٹرپاس کیو آر ملک کی پہلی انٹرپرائز کیو آر ادائیگی کی خدمت ہے جو سمارٹ صارفین کو ملک بھر میں ہزاروں کاروباری مراکز پر صرف ایک کیو آر کوڈ سکین کے ذریعے فوری اور محفوظ ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ جدید اور موئثر لاگت ٹیکنالوجی جو اگست 2016ء میں پاکستان میں متعارف کروائی گئی تھی صارفین کیلئے سامان اور خدمات کی وسیع اقسام کی خریداری کیلئے ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بناتی ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ اس شراکت داری کے بعدماسٹر پاس کیو آرسروس اب د س ملین سے زائد ایزی پیسہ موبائل اکائو نٹ صارفین کیلئے دستیاب ہوجائے گی۔ خریداری کے بعد ادائیگیوں کیلئے صارفین کو اب صرف اپنے موبائل فون پر ایزی پیسہ ایپلیکیشن کے ذریعے کیو آرکوڈ کومرچنٹس کے چیک آئوٹ کائو نٹر پر اسکین کرنا ہوگا ۔ جس کے بعد ٹرانزیکشن مکمل کرنے کیلئے صارفین کو ادائیگی کی رقم کا اندراج کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ماسٹر کارڈ پاکستان اور مصر کے جنرل منیجر مگدی حسن نے کہا کہ ماسٹر کارڈ نے اپنی خدمات کو پاکستان میں صارفین کو جدید اور آسان ادائیگی کے حل فراہم کرنے پر وقف کیا ہوا ہے ۔ایز ی پیسہ کے ساتھ ہماری شراکت داری ہماری اجتماعی خواہش کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم پاکستان میں مالیاتی شمولیت کو بڑھانے اور ملک میں ماسٹر پاس کیو آر کی بڑھتی ہوئی گنجائش کو پورا کرنے میں پرعزم ہیں۔

اس موقع ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد مصطفی نے کہا کہ ہم اپنے آغاز سے پاکستان کی مالیاتی نظریات کو تبدیل کرنے کیلئے مسلسل محنت کررہے ہیں اور ماسٹر کارڈ کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری نہایت اہم ہے کیونکہ اس سے ہمارے صارفین کو ہزاروں مرچنٹس تک ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی کرنے کیلئے رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں اپنے مشترکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالی شمولیت کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے ماسٹرکارڈاور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری کے عمل کو جاری رکھیں گے۔