شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ڈی پی او چارسدہ

منگل 5 جون 2018 14:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ہوائی فائرنگ کرنیوالوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ضلع چارسدہ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ڈی پی او چارسدہ‘تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ عید الفطرقریب ہے اس حوالے سے چارسدہ کی عوام الناس سے اپیل ہے کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اور دوسروں کو بھی ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی ترغیب دیں، اس حوالے سے ڈی پی او چارسدہ ظہور بابر آفریدی نے سرکل کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے جائے اور کہا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصرکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے ،انہوں نے کہا کہ بازار میں آتش بازی کے سامان فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ہوائی فائرنگ کی وجہ سے کسی بھی معصوم انسانی جان کی ضیاع کا سبب بن سکتی ہے ۔ ہوائی فائرنگ قانوناًً جرم ہے بلکہ اخلاقی طور پر بھی جاہلانہ طرز عمل ہے ۔ ڈی پی او چارسدہ ظہور بابر آفریدی نے ایس ایچ او ز کو اپنے اپنے علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی ممانعت کے بینر شاہراہوں پر اور پولیس موبائل پر اویزان کرنے بھی ہدایت کی گئی۔ مزید ڈی پی او چارسدہ نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ ہوائی فائرنگ کے اس جان لیوا معاشرتی جرم کے سدباب کے حوالے سے مقامی پولیس کا ساتھ دیکر محب وطن ذمہ دار اور قانون کے پابند ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :