پی ٹی آئی کے بڑے سیاسی مخالف بھی ریحام خان کی کتاب سے متعلق عمران خان کے حق میں بول پڑے

مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے ن لیگ ہے،پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کی گفتگو

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل جون 13:59

پی ٹی آئی  کے بڑے سیاسی مخالف بھی ریحام خان کی کتاب سے متعلق عمران خان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جون 2018ء) پی ٹی آئی کے بڑے سیاسی مخالف بھی ریحام خان کی کتاب سے متعلق عمران خان کے حق میں بول پڑے۔۔پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے ن لیگ ہے۔۔ریحام خان کی کتاب آج کل میڈیا اورسوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں عمران خان اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔

۔۔ریحام خان نے اس کتاب میں نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ریحام خان کی اس کتاب کے پیچھے ن لیگ ہے کیونکہ ن لیگ ایسی ہی سیاست کرتی ہے اور ہم یہ آزما چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اور ہمیں اس بات کا تجربہ ہے کہ ن لیگ اپنے مخالفین کو نیچا دکھانے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے۔سیاست میں ایسا رویہ کسی نے بھی نہیں اپنایا جیسا ن لیگ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے بھی ریحام خان پر کئی الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ اس کتاب کے پیچھے پاکستان مسلم لیگ ن ہے۔۔۔ن لیگ نے عمران خان کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لیے یہ کتاب لکھی ہے۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے ریحام خان پر مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام کرنے ، مسلم لیگ نسے پیسے لینے اور طلاق کے بعد شہباز شریف سے بلٹ پروف گاڑی لینے کا الزام بھی عائد کیاتھا۔۔تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ اگر ریحام خان نے اس کتاب میں چھپنے والے متنازع مواد کی تردید نہ کی تو وہ ریحام خان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔