کوہاٹ انڈس ہائی وے پر کوہاٹ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 6 افراد زندہ جل گئے

منگل جون 14:11

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) کوہاٹ انڈس ہائی وے پر کوہاٹ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 6 افراد زندہ جل گئے جبکہ 7جھلس جانے اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ ٹرک اور فلائنگ کوچ کے مابین کوہاٹ انڈس ہائی وے پر خواصی بانڈہ کے قریب وقوع پذیر ہوا ۔کوچ پشاور سے ڈی آئی خان جارہی تھی ۔ کہ مذکورہ مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی کوہاٹ ریسکیو 1122کے عملہ نے کوچ کے حصے کاٹ کرجلی ہوئی لاشوں کو نکالا۔