سرگودھا فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ خاتون جاںبحق

منگل 5 جون 2018 14:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) سرگودھا فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ خاتون جاںبحق ہو گئی جس کی نعش کو طبی ملاحظہ کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ سٹون کریشر کے قریب چک 110 جنوبی کی 55 سالہ خاتون رحمت بی بی کو گاڑی نے کچل دیا جو موقع پر جانبحق ہو گئی۔ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا پولیس تھانہ عطاء شہید نے میاں سلیم کی اطلاع پر نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کی جہاں طبی ملاحظہ کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جسے ابائی علاقہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔پولیس نے نامعلوم گاڑی اور ڈرائیور کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔