متحدہ عرب امارات: ڈھائی سالہ بچہ برقی زینے سے گِر کر زخمی

مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جون 2018 14:02

العین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 5 جُون 2018ء) ایک مقامی شاپنگ مال میں دو سالہ بچہ پہلی منزل پر موجود برقی زینے سے گر کر زخمی ہو گیا۔ بچے کے سر پر چوٹیں آئی ہیں جسے سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز مغرب کی نماز سے قتل اُس وقت پیش آیا جب ایک ڈھائی سال کا بچہ شاپنگ کی غرض سے آئے اپنے والدین کے ہمراہ برقی زینے پر چڑھ کر اُوپری منزل پر جا رہا تھا۔

پہلی منزل پر پہنچنے کے فوراً بعد وہ وہاں نصب غیر دھاتی بیریئر کو پکڑنے کی کوشش کے دوران برقی زینے سے لڑھکتا ہوا نچلی منزل پر آ گرا۔ بچے کو سر پر چوٹ آئی جس کو فوری طور پر ایک نزدیک ہسپتال کیا گیا جہاں اُس کے سر کی سرجری کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد شاپنگ کے لیے آئے لوگوں میں بے چینی پھیل گئی۔ شاپنگ مال کے ترجمان نے شاپنگ کی غرض سے آنے والے افراد کو یقین دلایا ہے کہ بیریئر کے کام نہ کرنے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :