خیابان سرسید اور سیٹلائیٹ ٹاون میں پانی کی شدید قلت پر شہریوں کا احتجاج

منگل جون 15:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید اور سیٹلائیٹ ٹاون میں پانی کی شدید قلت،،عوام سراپا احتجاجبن گئے۔شہریوں کے مطابق علاقے کو پانی فراہم کرنے والے ٹیوب ویل خراب ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔شہریوں نے چیرمین واسا اور مئیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔

اور انتظامیہ اور لوکل باڈیز کے نمائندے غائب ہو گئے ہیں۔خیابان سرسید کے شہریوں نے واسا کے خلاف مظاہرہ کیا۔اور چیرمین واسا کے دفتر کے گھیراو کی دھمکی دے دی۔واسا کے زیر انتظام زیادہ تر ٹیوب ویلز بند پڑے ہیں جبکہ رشوت لے کر غیرقانونی کنکشن بھی لگائے جارھے ہیں۔سیٹلائیٹ ٹاون اور صادق آبادمیں بھی پانی کا شدید بحران۔

(جاری ہے)

شہریوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر 24 گھنٹے کے دوران پانی کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو آئی جے پی روڈ بلاک کردیں گے۔

دوسری طرف واسا حکام کا کہنا ہے کہ پانی کا مسلہ حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارھے ہیں۔اور خراب ٹیوب ویلز کی مرمت وبحالی کا کام کیا جارھا ہے۔جبکہ بعض مقامات پر نئے ٹیوب ویل بھی لگائے جارھے ہیں۔واضح رھے کہ گزشے کئی روز سے راولپنڈی شہرمیں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔جس کے باعث شہریوں کو گرمی اور رمضان المبارک کے دوران شدید دشواری کا سامنا ہے۔