Live Updates

عمران خان کی نااہلی ناقص کارکردگی ‘ اناڑی پن کے مظاہرے تین دن میں سامنے آگئے‘ احسن اقبال

منگل 5 جون 2018 15:11

عمران خان کی نااہلی ناقص کارکردگی ‘ اناڑی پن کے مظاہرے تین دن میں سامنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی ناقص کارکردگی ‘ اناڑی پن کے مظاہرے تین دن یں سامنے آگئے‘ نگران وزیراعلیٰ سے متعلق عمران خان کے یوٹرن ان کی نااہلی اور اناڑی پن کا ثبوت ہیں‘ اگلے الیکشن میں کے پی‘ سندھ اور بلوچستان کے عوام بھی () لیگ کو ووٹ دیں گے۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کا اناڑی پن انہیں انتخابات میں شکست دینے کے لئے کافی ہے۔ ملک کی تین بڑی جماعتوں کی کارکردگی کے لئے ایک دن کراچی لاہور اور پشاور میں قیام کرکے دیکھ لیا جائے۔ ایک دن ان شہروں میں قیام سے پتہ چل جائے گا کہ کونسی جماعت ملک کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

پورا پشاور شہر کھنڈر اور کراچی گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے پنجاب اور لاہور کی ترقی کو دنیا سراہتی ہے اگلے الیکشن میں کے پی‘ سندھ اور بلوچستان کے عوام بھی (ن) لیگ کو ووٹ دیں گے۔

ریحام خان نے مجھ سے پوچھ کر شادی تو نہیں کی تھی عمران خان اور ریحام کے آپس کے معاملات میں ہمارا کیا لینا دینا ہے۔ ہر غیر ضروری بات کا نوٹس لے کر اسے اجاگر کرنے کی ضرورت نہیں جو بھی مناسب ہوگا کارروائی کریں گے۔ عمران خان کی نااہلی ناقص کارکدگی اناڑی پن کے مظاہرے تین دن میں سامنے آگئے۔ نگران وزیراعلیٰ سے متعلق عمران خان کے یوٹرن ان کی نااہلی اور اناڑی پن کے ثبوت ہیں۔ عمران خان ثابت کرچکے کہ ملک کی قیادت کے اہل نہیں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات