اظہرعلی اوراسد شفیق انگلش کاؤنٹی چمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے
دونوں کے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ،ْاسد شفیق (آج)کراچی پہنچ جائیں گے
منگل 5 جون 2018 15:14
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سرے کاؤنٹی نے اسد شفیق کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جگہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن وہ اسد شفیق کو صرف تین چار میچوں کیلئے لینا چاہتی تھی البتہ سمرسیٹ کاؤنٹی اسد شفیق کے ساتھ بقیہ سیزن کے لیے معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔
اظہر علی بھی کاؤنٹیز سے بات چیت میں مصروف ہیں۔ موجودہ سیزن میں محمد عباس لیسٹرشائر اور وہاب ریاض ڈربی شائر کیلئے کھیلیں گے۔مکی آرتھر کے مطابق دونوں کرکٹرز کو کاؤنٹی کا تجربہ ملے تاکہ ان کے کھیل میں نکھا ر آئے۔ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کے سب سے تجربہ کار بیٹسمین اسد شفیق اور اظہر علی انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ کی چار اننگز میں 100 رنز بھی نہ بناسکے۔شاداب خان سیریز میں 2 نصف سنچریاں بناکر نمایاں رہے تاہم دونوں ٹیموں کی جانب سے سیریز میں کوئی سنچری نہ بناسکا۔اسد شفیق نی91 رنز30.33 کی اوسط سے بنائے، اظہر علی نے 16 کی اوسط سی67 رنز بنائے۔مکی آرتھر کے مطابق دونوں بیٹسمین ورلڈ کلاس بیٹسمین بن سکیں، اسد شفیق کو ان کی حالیہ خراب فارم کے باوجود انگلینڈ میں بڑا بیٹسمین سمجھا جاتا ہے۔دونوں پاکستانی ٹیسٹ بیٹسمینوں کے معاہدوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.