قومی سائیکلنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی

منگل 5 جون 2018 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) قومی سائیکلنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ انڈونیشیا نے ایشین گیمز میں شرکت کرنے کیلئے نام بھیجنے کی آخری تاریخ 11مئی مقرر کی تھی تاہم فیڈریشن نی6کھلاڑیوں اور 3آفیشلز کے نام پاکستان اولمپیک ایسوسی ایشن کے ذریعے انڈونیشیا کے سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کو بر وقت بھیجوا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو جلد ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جلد منعقدکرے گا۔

متعلقہ عنوان :