رمضان المبارک اس بار 29دنوں کا ہوگا یا 30کا۔۔۔

عیدالفطر سے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم اعلان کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جون 2018 14:39

رمضان المبارک اس بار 29دنوں کا ہوگا یا 30کا۔۔۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جون 2018ء) : محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کے حوالے سے پیشن گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائنسی لحاظ سے 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کی عمر کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کو تفصیلات بھجوادیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو شب 12:45 پر ہو گی۔ غروب آفتاب سے چاند 39 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا۔ سورج غروب ہونے پر چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی۔