سٹی پولیس نی ٹھنڈا میرا دو بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

منگل 5 جون 2018 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ٹھنڈا میرا دو بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کا سٹی پولیس نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چار روز قبل ٹھنڈا میرا میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جگڑے کے دوران اندھا دھند فائرنگ سے دو بھائی محمد علی، محمد زبیر اور ذیشان ولد اشرف جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

مقتول کے وارثان کی طرف سے تین بھائی اظہر پاشا، احسن، حمزہ اور شعیب کے خلاف تھانہ سٹی کی علت نمبر 227/18 میں زیر دفعات 302/34 کا مقدمہ درج ہوا۔ پولیس نے پاوا جنگل میں چھاپہ کے دوران تین بھائیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کو ایک روزہ ریمانڈ پر سٹی پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کے تفتیشی افسر چوہدری اسلم اور ملزمان آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں جس پر مقامی لوگوں کا ڈی پی او سید اشفاق انور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ تفتیش محکمہ سی ٹی ڈی کو دی جائے تاکہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔ واضح رہے کہ ملزمان شعیب اس سے قبل بھی قتل کے کیس میں ملوث تھا۔