میرا مندروچھ سموک بم سے جھلسنے والے دوبھائیوں سمیت چاروں طلباء کو سپردخاک کر دیا گیا

منگل 5 جون 2018 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) میرا مندروچھ سموک بم سے جھلسنے والے دوبھائیوں سمیت چاروں طلباء کو نماز جنازہ ادائیگی کے بعد سپردخاک کر دیا گلیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ نواںشہر کے ایس ایچ او کیڈٹ عبدالغفور کوہستانی نے بتایا کہ تھانہ نواںشہر کی حدود میرا مندروچھ میں ہفتہ کے روز نجی سکول کے طلباء خیبر علی ولد وحید، عبدالله ولد زاہد، سیف الله ولد زاہد اور تیمور ولد حنیف کو زمین پر پڑا سموک بم ملا۔

سموک بم سے کھیلتے ہوئے بم اچانک پھٹنے کے نتیجہ میں 4 طلباء جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر سیف الله دم توڑ گیا جبکہ دیگر تین طلباء کو برن یونٹ کھاریاں منتقل کیا گیا۔ گذشتہ روز تینوں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ چاروں بچوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :