ْتحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سے انٹرویو مکمل، امیدواروں کا اعلان جلد متوقع

منگل جون 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے امیدواروں سے انٹرویو مکمل کر لئے ہیں، ایک دو روز کے اندر امیدواروں کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے حلقہ پی کے 39 سے مشتاق احمد غنی اور حلقہ پی کے 38 سے الحاج قلندر لودھی کے نام فائنل کر لئے جبکہ صوبائی اسمبلی کے دو اور قومی اسمبلی کے دو حلقوں پر امیدواروں کیلئے مشاورت جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے انٹرویز مکمل کر لئے ہیں، اگلے ایک دو روز کے اندر امیدواروں کا اعلان متوقع ہے۔ تحریک انصاف نے صرف دو حلقوں پر نام فائنل کئے ہیں جبکہ باقی حلقوں پر ناموں کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔