وائس چیئرمین کینٹ بورڈ ایبٹ آبادکو قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے پر شوکاز نوٹس جاری

منگل جون 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے وائس چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کو قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے اور اسی جماعت کے ٹکٹ سے پی کے 39 سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، نوٹس میں ذوالفقار علی بھٹو سے 7 روز کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے، جواب نہ دینے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے وائس چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جو تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کینٹ بورڈ کے وارڈ نمبر چار سے کامیاب ہو کر کینٹ بورڈ کے وائس چیئرمین بنے، کے بعد انہوں نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ سے حلقہ پی کے 39 سے الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کے ضلعی صدر نقیب الله خان نے گذشتہ روز ذوالفقار علی بھٹو کو قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے اور اس کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔