ضلع ہری پور کے مسلم لیگی امیدواروں کے انٹرویو مکمل،چند روز میں پارٹی امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا

منگل 5 جون 2018 15:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹوں کے ضلع ہری پور کے امیدواروں کے انٹرویو مکمل ہو گئے، آئندہ چند روز میں پارٹی امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین و صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، ممبران مرتضیٰ جاوید عباسی، سردار مہتاب، پیر صابر شاہ اور اورنگزیب نلوٹھہ نے امیدواروں کے انٹرویوز کیلئے ضلع ہری پور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 17 کی نشست کیلئے سابق رکن صوبائی اسمبلی بابر نواز خان، صوبائی حلقہ پی کے 40 سے سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد اور وجاہت الحسن، پی کے 41 سے سابق ایم پی اے راجہ فیصل زمان اور سردار مشتاق جبکہ پی کے 42 سے صاحبزادہ قاسم شاہ بورڈ کے سامنے پیش ہوئے۔