کیپٹن (ر) صفدر نے حلقہ این اے 14 اور پی کے 33 سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کر لئے

منگل 5 جون 2018 15:23

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے مانسہرہ میں قومی اسمبلی کے اپنے آبائی حلقہ این اے 14- اور تحصیل اوگی کے صوبائی حلقہ پی کے 33 سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی فارم وصول کر لئے۔

(جاری ہے)

ان کیلئے مسلم لیگی رہنما شیخ شفیع اور عارف تنولی ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی فارم وصول کئے۔ پی کے 33 سے ممبر ضلع کونسل الحاج دائور خان، سفیر تنولی، شہریار خان نے بھی کاغذات نامزدگی وصول کر لئے۔ پی کے 32 کیلئے نعیم سخی تنولی، حاجی ابرار حسین تنولی نے بھی نامزدگی فارم وصول کر لئے ہیں ۔ پی کے 35 تورغر کیلئے لائق محمد خان، زرین گل خان، شاکر زرین کیلئے بھی نامزدگی فارم لے لئے گئے ہیں۔