Live Updates

صالح محمد خان کا این اے 13 اور پی کے 34 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

منگل 5 جون 2018 15:23

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے منحرف سابق ممبر صوبائی اسمبلی الحاج صالح محمد خان نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے این اے 13 اور پی کے 34 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف الحاج صالح محمد خان کے مقابلہ میں امیدوار نہ لانے کیلئے مشاورت جاری ہے۔ پی پی پی اور متحدہ مجلس عمل سے پہلے ہی الحاج صالح محمد خان کے این اے 13 پر امیدوار نہ لانے کیلئے مذاکرات ہو چکے ہیں۔ ضلع مانسہرہ کی تاریخ میں پہلی بار سردار محمد یوسف اور الحاج صالح کے مابین ون ٹو ون مقابلہ کا امکان ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات