دریائے سرن میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

منگل جون 15:23

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) مانسہرہ پھلڑہ ترپی کے مقام پر دریائے سرن میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے، کافی تگ و دو کے بعد دونوں کو شدید تشویشناک حالت میں پانی سے نکال کر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، علاقہ میں دونوں نوجوانوں کی پانی میں ڈوب کر مرنے کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مانسہرہ پھلڑہ ترپی کے مقام پر دریائے سرن میں نہاتے ہوئے ترپی کا رہائشی مون نامی نوجوان ڈوب رہا تھا جس کو بچانے کیلئے شانی نے دریائے سرن میں چھلانگ لگا دی۔

مون کو تو جلد پانی سے نکال کر ہسپتال پہنچا کر بچا لیا گیا مگر شانی کو کافی دیر بعد پانی سے نکالا جا سکا، دونوں ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :