سیاحوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈی پی او مانسہرہ

منگل 5 جون 2018 15:23

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) مانسہرہ میں امسال بھی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، اڑھائی سو سے زائد ٹریفک پولیس و ضلعی پولیس اہلکاروں کو بالاکوٹ سے بابو سر ٹاپ تک تعینات کیا جائے گا، پولیس نے سعودی شخص کی بھیرکنڈ میں ہونے والی ڈکیتی کا سراغ لگا کر ملزمان کو مال سمیت گرفتار کر لیا ہے، دربند ڈکیتی تھانہ پھلڑہ اور بدفعلی و قتل کیس کے ملزمان بھی پولیس نے گرفتار کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلعی پولیس آفیسر، ایس پی انوسٹی گیشن سلیمان خان، اے ایس پی عارف جاوید، ڈی ایس پی ایاز خان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ سعودی پلٹ شخص علی رحمان کو بھیرکنڈ کے مقام پر ملزمان نے گھر جاتے لوٹ لیا تھا، بعد ازاں پولیس نے ان ڈکیتوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان برآمد کر کے احسان دیگر ملزم کو گرفتار کر کیا۔ اسی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دربند ڈکیتی میں سونا و نقدی 72 گھنٹوں میں برآمد کر لی۔ انہوں نے بتایا کہ پھلڑہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے قاتلوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔