کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد نے دو گلیوں کے نام مشاہیر سے منسوب کر دیئے

منگل جون 15:23

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد نے دو گلیوں کے نام مشاہیر کے نام سے منسوب کر دیئے۔ مانسہرہ روڈ پر منڈیاں میں اعوان پلازہ کے عقبی محلہ کے لوگوں نے نومبر 2012ء میں دو عدد گلیوں کے نام نیلم اور جہلم سٹریٹ تجویز کر کے کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کو درخواست ارسال کئے تھے جسے بورڈ نے یہ اعتراض لگا کر واپس کر دیا تھا کہ پالیسی کے مطابق اہم شخصیات کے نام پر گلیوں کے نام رکھے جاتے ہیں لہذا نام تجویز کئے جائیں جس پر اپریل 2013ء میں ان گلیوں کے رہائش کنندگان نے ہزارہ ڈویژن کیلئے شاندار اور تاریخی خدمات سرانجام دینے والی دو انتہائی اہم ترین شخصیات خان عبدالقیوم خان اور محمد اقبال خان جدون کے نام تجویز کئے مگر بار بار یاددہانی کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ کیلئے یہ مسئلہ ایک نہ حل ہونے والا معمہ بنا رہا۔

(جاری ہے)

آخر کار مجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ جن کا اپنا تعلق بھی ایبٹ آباد سے ہے، سے رہائشی کنندگان مذکورہ کے ایک وفد نے ملاقات کی جس کے نتیجہ میں 31 جنوری 2018ء کو ٹھیک پانچ سال اور تین ماہ بعد اعوان پلازہ کی مانسہرہ سائیڈ والی بغلی گلی کا نام اقبال خان جدون اور ایبٹ آباد سائیڈ والی بغلی گلی کا نام خان عبدالقیوم خان سٹریٹ رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :