مصری صدر اور اردنی فرمانروا کے درمیان ٹیلی فونگ گفتگو، علاقائی مسائل پرتبادلہ خیال

منگل جون 15:23

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی نے بتایا کہ صدر السیسی اور اردنی فرمانروا کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری، علاقائی مسائل، خطے کے بحرانوں اور مسلہ فلسطین پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی سربراہ قیادت نے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے مشاورت اورہم آہنگی میں اضافے اور تزویراتی تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ اردنی فرمانروا اور مصری صدر کے درمیان ٹیلیفون پر ایک ایسے وقت میں رابطہ ہوا ہے جب اردن داخلی سطح پر سخت عوامی دباؤ سے گذر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :