چین کا عالمی امن و استحکام کے لیے برکس ممالک کی مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے پر زور

منگل جون 15:23

پریٹوریا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں برکس ممالک کے وزراء خارجہ کے رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمگیر امن و استحکام کے فروغ کے لیے برکس ممالک کی مزید مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک صدی سیدنیا میںغیر معمولی تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہے ، موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے برکس کو مزید وسیع تزویراتی ویژن کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے، مزید مضبوط اجتماعی کوششوں اور پختہ عزم سے عوام کی فلاح کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے اور عالمی امن و ترقی کے لیے ایک عظیم کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے برکس کو کھلی عالمی معیشت کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے چاہیے ، تجارتی تحفظ پسندی اور یکطرفہ پسندی کی مخالفت اور مشترکہ مفادات اور ترقی کا تحفظ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں برکس ممالک کثیر الجہتی نظام کے لیے یکجا ہو جائیں اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد پر عمل پیرا رہتے ہوئے شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :