امریکا اور شمالی کوریاکے مذاکرات کا پانچواں دور

منگل 5 جون 2018 15:23

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) شمالی کوریا اور امریکا کے ماہرین کی سطح کے مذاکرات کا پانچواں دور جنوبی کوریا کے سرحدی گاؤں پانمونجوم میں مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی مجوزہ ملاقات کا ایجنڈا تیار کرنا تھا۔ یہ ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ہے۔فلپائن میں امریکی سفیر اور امریکا کے سابق ایٹمی مذاکرات کار سونگ کم ان مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کی جبکہ شمالی کوریا کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ ،چوی سون ہوئی تھے۔امریکا اور شمالی کوریا کے وفود اس سے پہلے چار بار مذاکرات کرچکے ہیں۔