اسرائیل حکام کا آئرن ڈوم کے ناکارہ ثابت ہونے کا اعتراف

منگل جون 15:23

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مزاحتمی گروہوں کے حملوں کے مقابلے میں اسرائیل کے اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم کے ناکارہ ثابت ہونے کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

ایرانی خطر رساں ادارے کے مطابق سرائیلی ٹھکانوں پر فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے راکٹوں، میزائلوں اور مارٹر گولوں کے حملوں کے بعد غاصب اسرائیلی آبادی اشکلون کی کونسل کے سربراہ گادی یارکونی نے کہا ہے کہ ان حملوں کے مقابلے میں اسرائیل کا اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم ناکارہ ثابت ہوا ہے۔

اس سے پہلے اسی کالونی کی کونسل کے ایک اور عہدیدار گادی یرقونی نے بھی کہا تھا کہ فلسطینی گروہوں کے ذریعے میزائلوں اور راکٹوں کے جوابی حملے آئرن ڈوم کے ناکارہ ہونے کو ثابت کرتے ہیں۔مذکورہ عہدیدار نے کہا تھا کہ اب اس سسٹم کے بجائے اسرائیلی فوج کو کسی نئے سسٹم کی فکر کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :