بھارتی ذرائع ابلاغ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر حریت قیادت کی خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں، میرواعظ

منگل 5 جون 2018 15:25

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے بھارتی ذرائع ابلاغ کی طرف سے حریت قیادت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ تعصب اور بوکھلاہٹ کے شکار ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری قیادت کو بدنام کرنے کے لیے ایک کشمیری نوجوان شیخ عرفان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ذرائع ابلاغ کی بوکھلاہٹ اور کھوکھلا پن باربار بے نقاب ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عرفان شیخ جیسے کشمیری نوجوان کو جوتحریک آزادی کے ہراول دستے میں شامل ہے اور عظیم قربانیاں پیش کررہا ہے، اپنی قیادت سے سوال کرنے کا پورا حق ہے۔

(جاری ہے)

میرواعظ نے بھارتی ذرائع ابلاغ کی طرف سے اس کی ویڈیو کی غلط تشریح کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی ذرئع ابلاغ نے اپنی مذموم پروپیگنڈا مہم میں اس نوجوان کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کیا جو افسوسناک ہے۔ نوجوان عرفان شیخ نے بھی ان کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر بھارتی ذرائع ابلاغ کی مذمت کی ۔ انہوںنے کہا بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنے مطلب کے مطابق ویڈیو کی ایڈیٹنگ کیا۔ انہوںنے کہاکہ یہ چھوٹی سی کلب نہیں بلکہ پوری گفتگو تھی ۔ عرفان شیخ نے کہاکہ وہ حریت کو اپنا خاندان سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں حریت یا اس کے کسی رکن کے خلاف کبھی کچھ نہیں کہہ سکتا، وہ میرے خاندان کی طرح ہے اور وہ ہمارے نمائندے ہیں۔

متعلقہ عنوان :