حضرت علی المرتضی ؓ کا یوم شہادت کل ا نتہا ئی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

منگل 5 جون 2018 15:25

فیصل آباد۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء)حضرت علی المرتضی ؓ کا یوم شہادت کل 21رمضان المبارک بدھ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھر کے تمام شہروں میں مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر خصوصی تعزیتی تقریبات سمیت سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں کا بھی انعقاد کیا جائیگا جس سے مختلف مکاتب فکر کے نامور علماء کرام ، جید مشائخ عظام ، ممتاز مذہبی سکالر ، ذاکرین اہلبیت خطاب کریں گے، اس موقع پر حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی دین اسلام کیلئے خدمات ، لازوال قربانیوں اور ان کی سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔