پاکستان میں ترشاوہ پھلوں کے باغات کارقبہ 5لاکھ ایکڑ سے تجاوز کرگیا ‘اوسط پیداوار 4.5 ٹن فی ایکڑ تک پہنچ گئی

منگل جون 15:26

فیصل آباد۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان میں ترشاوہ پھلوں کے باغات کا رقبہ 5 لاکھ ایکڑ سے تجاوز کرگیا ہے اور اوسط پیداوار 4.5 ٹن فی ایکڑ تک پہنچ گئی ہے جبکہ باغبانوں کو ترشاوہ باغات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے موثر نظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ ترشاوہ پھلوں کی خاطرخواہ نشوونما میں پانی انتہائی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ پودوں میں خوراک جڑوں سے پتوں اور دیگر حصوں تک پانی کے ذریعے ہی رسائی پاتی ہے ۔

(جاری ہے)

پانی پودوں میں ضیائی تالیف کالازمی جزو ہونے کے علاوہ عمل تبخیر سے پودوں کوبرے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے اس لئے باغات ایسے علاقوں میں لگائے جائیں جہاں پانی وافر مقدار میں میسر ہو، ترشاوہ باغات کی کاشت کیلئے پانی کی مقدار اور وقفہ موسمی حالات ، کاشتی امور ، زمین کی خاصیت ، پھل کی قسم اور عمر کے علاوہ پتوں کی سطح جیسے عوامل پر بھی منحصر ہے، انہوںنے بتایاکہ موسم گرما کے دوران ماہ جون سے اگست تک پھلدار پودوں کو 10 سی15دن کے وقفہ سے پانی دینا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :