آملہ کے غذائی اجزاء میں اہمیت وٹامن سی کوحاصل ہے، طبی ماہرین

منگل 5 جون 2018 15:26

سلانوالی۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ آملہ پاکستان سمیت دنیا میں پایا جا نے والاکثیرالمقاصد پھل ہے۔ آملہ کے غذائی اجزاء میںسب سے زیادہ اہمیت وٹامن سی کوحاصل ہے، اس کا ترش ذائقہ بھی وٹامن سی کی وجہ سے ہی ہوتا ہے آملہ میں پا ئے جانے و الے وٹامن سی کی مقدارمالٹے کی نسبت 20گنا زیادہ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

وٹامن سی ہمارے جسم کے میٹابولزم میںاہم کردار ادا کرنے کے ساتھ یہ ٹاکسن اور زہریلے مادوںکوبھی تلف کرتا ہے۔ آملہ جلدی امراض میںنہایت مفید ہے اس مقصدکیلئے مربع سلاد یا سوکھے آملے بھگوکران کا پانی پی سکتے ہیں۔ اس کے ریشے قبض سے نجات دیتے ہیں، بالوں کی نشوونما کیلئے صدیوں سے آملے کا استعمال رائج ہے، ا س میں موجود کیلشیم بالوںکو مضبوط اور ان کا رنگ سیاہ کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :