کاشتکار دھان کی پیداوار میں اضافہ کیلئے زنک کا بروقت استعمال یقینی بنائیں، ماہرین جامعہ زرعیہ کی ہدایت

منگل جون 15:26

فیصل آباد۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافہ کیلئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دھان میں زنک کااستعمال پیداوار بڑھانے کیلئے ضروری ہے خاص کر ایسی زمینوں میں جہاں دھان کی فصل پہلی بار کاشت کی جارہی ہو وہاں پر زنک کی کمی وسیع پیمانے پر پائی جاتی ہے جس کو دور کرنے کیلئے پنیری پر زنک کا استعمال فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ مسلسل تحقیق اور تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر 75 کلوگرام زنک سلفیٹ 33 فیصد فی ہیکٹر نرسری میں استعمال کیا جائے تو اس سے زنک کی کمی دور ہوسکتی ہے اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتاہے۔ زنک کا استعمال معاشی طور پر بھی بہت فائدہ مند ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ 75 کلوگرام زنک سلفیٹ 35 فیصد ہیکٹر نرسری میں استعمال کرنے پر ایک روپیہ اضافی خرچ کرنے سے 5.31روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوتی ہے۔