کاشتکار وں کوجوار کی دوسری کٹائی پھول نکلنے سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 5 جون 2018 15:27

فیصل آباد۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) زرعی ماہرین نے چارے کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جوار کی فصل کی دوسری کٹائی پھول نکلنے سے پہلے مکمل کرلیں کیونکہ اس وقت فصل کاٹنے پر مناسب غذائیت اور زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ جوار کی دوسری کٹائی سے 600 سی800 من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہو سکتی ہے جبکہ دیر سے کاٹنے کی صورت میں غذائیت کم ہونے کے ساتھ کٹائیوں کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کٹائی کے بعد جوار چارہ کی فصل کو ہرہفتے پانی دیںتاکہ اگلی کٹائیوں کی تعداد متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :