کپاس کے کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پر عملدر آمد کی ہدایت

منگل جون 15:27

فیصل آباد۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پر عملدر آمد کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ سخت گرمی میںکم وقفہ سے کپاس کو ہلکا پانی خصوصاً سخت رقبے والے علاقے میںشام کے وقت پانی لگانے کیلئے ضرور اقدامات کئے جائیں تاکہ کپاس کی فصل کو سوکھنے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ کاشتکارڈرل سے قطاروں میںکاشت کی گئی کپاس کیلئے پانی کا وقفہ 12سے 15ایام تک جبکہ پٹڑیوں پر کپاس کی کاشت کی صورت میں 6سے 9روز تک رکھیں ۔ انہوںنے بتایا کہ کاشتکار ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے کسی بھی قسم کی اطلاعات ، معلومات ، رہنمائی ، مشاورت حاصل کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :