Live Updates

عمران نیازی گملے کے پھول ہیں گملے میں ہی سوکھ جائیں گے،

عمران کو لیڈر ماننے والوں پر رحم آتا ہے، نیر بخاری کا بیان

منگل 5 جون 2018 15:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی گملے کے پھول ہیں گملے میں سوکھ جائیں گے، عمران کو لیڈر ماننے والوں پر رحم آتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو انہوںنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی گملے کے پھول ہیں گملے میں سوکھ جائیں گے۔ آئندہ انتخابات عمران خان کے آخری انتخابات ہیں۔ گملے میں اگائے سیاستدان سیاسی شعور نہیں رکھتے۔جو لوگ عمران کو لیڈر مانتے ہیں ان پر رحم آتا ہے۔پیپلز پارٹی کا ہر کارکن سیاسی شعور رکھتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :