ماہ مئی میں 2207 حادثات میں2265 افراد کو ریسکیو کیاگیا‘

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 شیخوپورہ

منگل 5 جون 2018 15:27

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 شیخوپورہ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح گزشتہ ماہ بھی مثالی رہی۔ریسکیو1122 شیخوپورہ کو یکم مئی 2018 سی31مئی2018 تک مجموعی طور پر21307 فون کالز موصول ہوئیںجن میں سے 2207ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں727روڑ ٹریفک ایکسیڈنٹس ،1100میڈیکل ایمرجینسیز،106آگ لگنے کے واقعات،72کرائم کیس، 10ڈوبنے کے واقعات ،01عمارتیں گرنے کے واقعات اور 191متفرق ایمرجنسیزتھیں۔

ان تمام ایمرجینسیزمیں 6.71 منٹ اوسطاًًٹائم برقرار رہا۔ ریسکیو1122 شیخوپورہ نے بروقت رسپانس کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 2265لوگوں کو ریسکیو کیاجن میں 227افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ1978افراد کو ابتدائی طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاان میں 60افراد ایسے بھی تھے جو موقع پر ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع شیخوپورہ سے کل886مریضوں کو لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔

اس موقعہ پر انچارج ریسکیو 1122 شیخوپورہ انجینئیررانااعجاز احمد کاکہناتھاکہ ریسکیو1122کسی بھی ایمرجنسی یاسانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوا م کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :