13ویںآئینی ترمیم آزاد کشمیر کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ،ْسردار فاروق احمد طاہر

ایکٹ 74ء میں ترمیم سے خطے میں خوشحالی آئی گی اورایک بااختیار حکومت ہی بہتر طور پر عوامی اُمنگوں کے مطابق کام کر سکے گی ،ْڈپٹی سپیکرقانون ساز اسمبلی

منگل 5 جون 2018 15:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموںوکشمیر سر دار فاروق احمد طاہر نے کہا کہ13ویںآئینی ترمیم آزاد کشمیر کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔اس سے نہ صرف کشمیریوں کے پاکستان کے ساتھ رشتے مضبوط ہوئے ہیں بلکہ آزاد کشمیر کی حکومت کو با اختیار بنانے پر قائد پاکستان میا ں محمد نواز شریف سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، خصوصاً ہمارے ٹیم کیپٹن راجہ فاروق حیدر خان کی دن رات کی انتھک محنت شامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ سہولیات دی جاتی ہیں مگر اپنے اختیارات کوئی کسی کے سپر د نہیں کرتا اس کا کریڈٹ وزیرا عظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو جاتا ہے کہ انہوں نے آزاد کشمیر کی نئی تاریخ رقم کر دی ۔

(جاری ہے)

راجہ فاروق حیدر نے ایک ایسے کھلاڑی کی طرح اننگز کھیلی جسکا فیصلہ آخری بال پر ہوتاہے ۔ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ اس ساری ترمیم میں جن لوگوں نے محنت کی ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جن اپنوں اور پرائے لوگوں نے اس کی مخالفت کی ان کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ انہوں نے اپنا نقصان کیا ۔

ایکٹ 74ء میں ترمیم آزاد کشمیر کے عوام کا دیرنیہ مطالبہ اور راجہ فاروق حیدر کا خواب تھا جس سے مسلم لیگ ( ن)نے مدبرانہ فیصلے کر کے پورا کیا ۔ اس سے نہ صر ف خطے میں خوشحالی آئی گی بلکہ ایک بااختیار حکومت ہی بہتر طور پر عوامی اُمنگوں کے مطابق کام کر سکے گی ۔اس کے اطلاق کے بعد راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں خطہ کی تقدیر بدل کر دم لیں گئے ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں خطہ کی تقدیر بدل کر دم لیں گے۔وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا اس سلسلہ میں تنہا جنگ لڑنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ شروع دن سے آزاد کشمیر حکومت کو با اختیار دیکھنا چاہتے تھے اور رب العزت نے اُن کا ساتھ دیا ۔ سردار فاروق احمد طاہر نے کہا کہ اسی طرح مسلم لیگ (ن)کی حکومت آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے نہ صرف پورے کرے گی بلکہ سستا اور معیاری انصاف دہلیزتک پہنچائے گی اور جلد آزادکشمیر میں میگا پراجیکٹس شروع کر کے خطے کی تقدیر بدل دیں گے۔