کوٹلی،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان متحرک،کوٹلی سٹی کی مختلف وارڈزمیںمیونسپل کارپوریشن کے ٹینکرزسے پانی کی فراہمی شروع

بلیاہ محلہ،شاہی محلہ،چغتائی محلہ سمیت شہرکے دیگرگنجان آبادمحلوںمیںدن رات پانی کی فراہمی کویقینی بنادیا،اہلیان کوٹلی کاایڈمنسٹریٹربلدیہ کوزبردست الفاظ میںخراج تحسین

منگل 5 جون 2018 15:29

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان متحرک،کوٹلی سٹی کی مختلف وارڈزمیںمیونسپل کارپوریشن کے ٹینکرزسے پانی کی فراہمی شروع،بلیاہ محلہ،شاہی محلہ،چغتائی محلہ سمیت شہرکے دیگرگنجان آبادمحلوںمیںدن رات پانی کی فراہمی کویقینی بنادیا،اہلیان کوٹلی شہرنے سکھ کاسانس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان کوزبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی شہرمیںپانی کی شدیدترین قلت اورشہریوںکی بڑھتی ہوئی پریشانیوںکے باعث ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوروزیربلدیات راجہ محمدنصیرخان کی خصوصی ہدائت پر کوٹلی سٹی کی مختلف وارڈزمیںمیونسپل کارپوریشن کے ٹینکرزسے دن رات پانی کی فراہمی جاری کردی،بلیاہ محلہ،جامع محلہ،شاہی محلہ،چغتائی محلہ،لاری اڈہ،بائی پاس روڈ،منڈی،مندرمحلہ سمیت شہرکے دیگرعلاقوںمیںمیونسپل کارپوریشن نے ٹینکرکے ذریعے پانی کی فراہمی شروع کردی۔

(جاری ہے)

شہریوںکے اندربڑھتی ہوئی بے چینی میںکسی قدرکمی واقع ہوئی اورشہریوںنے ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان کوزبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔دریںاثناء ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے شہرکی مختلف وارڈوںکے رات گئے دورے بھی کئے اورعوام علاقہ کویقین دلایاکہ انشاء اللہ تعالیٰ پانی انہیںضرورملے گاایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے مختلف مساجدمیںنمازیوںکی سہولت کے لیے بھی مساجدکی ٹینکیوںمیںبھی پانی فراہم کیا۔

ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے کوٹلی سٹی کی مختلف وارڈزکے دوروںکے دوران معززین شہرسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت آزادکشمیرعوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اوران کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھارہی ہے بجلی،پانی،صحت،تعلیم سمیت دیگربنیادی سہولیات کی فراہمی کوممکن بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیںشہرکے اندراس وقت سب سے بڑامسئلہ پانی اوربجلی کاہے اس کوحل کرنے کے لیے بھی ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھائے جارہے ہیں شہرکی مختلف وارڈزمیں بذریعہ ٹینکرمختلف اوقات میںپانی بھیجاجارہاہے حکومت آزادکشمیراپنی ذمہ داریاںپوری کررہی ہے عوامی مسائل حل ہورہے ہیںعوام کومایوس نہیںکرینگے انہوںنے کہاکہ حکومت آزادکشمیرعوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔