اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

منگل 5 جون 2018 15:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کل بدھ سے ٹی اینڈ فٹ بال گرائونڈ میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلی سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور انٹری فیس تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی بمعہ 20 ہزار روپے، دوئم کو رنراپ ٹرافی بمعہ 10 ہزار روپے انعامات دیئے جائیں گے اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور گول کیپر کیلئے بھی انعامات رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قوانین کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران کسی قسم کا احتجاج نہیں کیا جائیگا، میچ ریفری اورٹورنامنٹ کمیٹی کا فیصلہ فائنل ہوگا، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین شاید صدیق یا سیکرٹری عبدالرحمن کے پاس کرواسکتے ہیں، ٹورنامنٹ 9 جون تک جاری رہی-

متعلقہ عنوان :