حکومت تیراندازی کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ فیڈریشن کی معاونت کرے،اقصیٰ نواز

منگل جون 15:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) انٹرنیشنل تیراندازی کی کھلاڑی اقصیٰ نواز نے کہا ہے کہ ملک میں تیر اندازی کھیل کے فروغ کیلئے حکومت کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ فیڈریشن کی معاونت کرے۔

(جاری ہے)

منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیراندازی کا کھیل مہنگا کھیل ہے حکومت کو اس سلسلہ میں پاکستان آرچری فیڈریشن کی زیادہ سے زیادہ معاونت کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان ملک میں کھیل کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، ملک میں تیراندازی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ضرورت وسائل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سکول اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیاں ہیں، صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر تیری اندازی کے فروغ کے لئے ضلعی سطح پر تربیتی کیمپ لگائے۔

متعلقہ عنوان :