پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا خیر مقدم

منگل جون 15:31

لاہور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ایک مشترکہ بیان میں یونیورسٹی میں جاری غیر یقینی صورت حال کے خاتمے اور مستقل بنیادوں پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ نئے وائس چانسلر اپنے وسیع انتظامی تجربے اور صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے یونیورسٹی کو درپیش مسائل حل کریں گے اور یونیورسٹی میں پُرامن تعلیمی ماحول و انتظامی اُمور میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔