سندھ ہائیکورٹ میں کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ

سابق ڈائریکٹر رئوف اختر فاروقی نے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

منگل جون 15:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ،سابق ڈائریکٹر رئوف اختر فاروقی نے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے عدالت نے 14 جون تک رئوف اختر فاروقی کے خلاف مکمل ریکارڈ طلب کرلیا روف اختر فاروقی کے وکیل مرتضی وہاب نے کہاکہ رئوف اختر فاروقی ضمانت پر بچوں کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں،روف اختر نام ای سی ایل سے خارج اور پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے،نیب کا الزام ہے کہ رئوف اختر فاروقی پر کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیاں اور زمین کی الاٹمنٹ کے الزامات ہیں، رئوف اختر فاروقی نے عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے