سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 5 کلو گرام چرس رکھنے کے ملزم امیر بخش کی بریت کے خلاف اے این ایف کی درخواست کی سماعت

اے این ایف مقدمات میں سزائیں دلوانے کے لیے ٹھوس اقدامات کری,عدالت نے اے این ایف کی اپیل مستردکرتے ہوئے ملزم امیربخش کو بری کردیا

منگل 5 جون 2018 15:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 5 کلو گرام چرس رکھنے کے ملزم امیر بخش کی بریت کے خلاف منگل کو اے این ایف کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے اے این ایف کی اپیل مسترد کردی۔منشیات رکھنے کے ملزمان کی بریت پر عدالت نے اے این ایف پر برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمدنے کہاکہ سندھ میں منشیات کے مقدمات کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے،منشیات کے مقدمات میں پراسیکیوشن بڑے جھول چھوڑ دیتی ہے،منشیات مال خانے لے جانے والے اہلکار کی گواہی تک نہیں لی جاتی،اے این ایف اپنا بوجھ عدالت پر ڈال رہی ہے۔

اے این ایف مقدمات میں سزائیں دلوانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ بعدازاں عدالت نے اے این ایف کی اپیل مستردکرتے ہوئے ملزم امیربخش کو بری کردیا