Live Updates

پی ٹی آئی اور ن لیگ نے ملکی سیاست کو گندا کیا،نفیسہ شاہ

الیکشن میں کسی قسم کی رکاوٹوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی

منگل 5 جون 2018 15:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) نے مل کر پاکستان کی سیاست کو گندا کیا ہے، الیکشن میں کسی قسم کی رکاوٹوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،ملک میں نہ پانی ہے اور نہ ہی بجلی اوپر سے گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ مجھے کیوں نکالا کے بیانیے سے اداروں میں تصادم کی کیفیت ہے، ایسے بیانات سے ملک کی ساخت کو نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی قیادت کے خلاف اقدامات کرتی رہی ہے، وفاقی حکومت نے جو بجلی کے منصوبے لگائے وہ کم بجلی پیدا کررہے ہیں، نیلم جہلم پراجیکٹ کا افتتاح تین بار کیا گیا مگر بجلی سسٹم میں نہیں آئی۔

(جاری ہے)

نفیسہ شاہ نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو ووٹرز کے پاس جانے کے لیے یکساں مواقع ملنے چاہئیں، الیکشن 25 جولائی کو ہی ہونے چاہئیں اس پر تمام جماعتیں متفق ہیں، الیکشن کو ملتوی کرنے نہیں دیں گے اور نہ اس کے حق میں ہے۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نفیسہ شاہ نے کہاکہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ریحام خان کی کتاب آئی تو مناسب نہیں ہوگا، الیکشن میں کسی قسم کی رکاوٹوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی کی جانب سے موقف میں ہوسکتا ہے حقیقت ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات