محکمہ موسمیات نے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی

منگل 5 جون 2018 15:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی سے ستائے پنجاب کے باسیوں کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 15 جون سے 30 جون تک پری مون سون کی بھر پور بارشیں ہوں گی اور ان بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی بھی ہوجائے گی تاہم حبس میں اضافہ ہو جائے گا جب کہ مون سون سیزن میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :