سندھ رمضان المبارک باکسنگ ٹورنامنٹ‘ پہلے روز کراچی نے اپنی برتری قائم رکھی

میرپور خاص دوسرے نمبر پر رہی‘ٹورنامنٹ میں حیدر آباد میرپور اور بے نظیر آباد بھی شامل

منگل 5 جون 2018 15:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک باکسنگ ٹورنامنٹ کے پہلے روز کراچی نے اپنی برتری قائم رکھی۔میرپور خاص دوسرے نمبر پر رہی بیگم نصرت بھٹو کمیونٹی ہال فقیر کالونی اورنگی ٹائون کراچی ویسٹ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں حیدر آباد‘ میرپور خاص‘ بے نظیر آباد‘ کراچی وائٹ اور کراچی بلوچ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں مجموعی طور پر56 باکسر شرکت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے مطابق پہلے روز کے مقابلوں میں کراچی بلوچ کے علی رضا نے بینظیر آباد کے حسنین کو1.2سے‘ حیدر آباد کے مقصود نے کراچی وائٹ کے ایم منیر کو‘ میرپور کے مزمل نے کراچی وائٹ کے عطا اللہ کو‘ کراچی بلوچ کے عمران علی نے حیدر آباد کے اسمعیل کو‘ کراچی وائٹ کے کاشف نے میرپور کے زاہد کوچ‘ کراچی بلوچ کے سمیر نے بے نظیر آباد کے محمد عرفان کوچ‘ کراچی وائٹ کے تبارک نے میرپور کے اسامہ کو‘ حیدر آباد کے سرفرا نے کراچی وائٹ کے حنیف کو ‘کراچی بلو کے ولی محمد نے بے نظیر آباد کے اسامہ کو‘ کراچی وائٹ کے سکندر علی نے میرپور کے ادریس کو‘ کراچی کے صالح محمد نے حیدر آباد کے فہد کو‘ میرپور کے ماجد علی نے کراچی وائٹ کے فیصل کو‘ بینظیر آباد کے نبیل نے کراچی بلوچ کے سمیر کو‘ کراچی وائٹ کے فضل رضا نے بے نظیر آباد کے حفضہ کو‘ کراچی وائٹ کے حسین نے بے نظیر آباد کے جان محمد کو اور حیدر آباد کے شیخ محمد نیWOB-17 کو شکست دے کر پہلے روز کے اپنے اپنے میچز جیت لئے‘ معروف اولمپیئن ملنگ بلوچ آج کے دن مہمان خصوصی تھے جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور انہوں نے پہلے روز کے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔