لویا جرگہ حملہ،افغان صدر کی تنقید

مذہبی شخصیات پر حملہ اسلامی تعلیمات اور اقدار کے منافی ہے،اشرف غنی

منگل 5 جون 2018 15:33

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) افغان صدر اشرف غنی نے لوقیا جرگہ پر حملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی شخصیات پر حملہ اسلامی تعلیمات اور اقدار کے منافی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے مذہبی عمائدین پر کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

آج منگل کو افغان صدر نے کہا کہ مذہبی شخصیات پر یہ حملہ اسلامی تعلیمات اور اقدار کے منافی ہے۔

انہوں نے اس فتوے کی بھی تائید کی، جس میں ان مذہبی شخصیات نے خود کش حملوں کو گناہ قرار دیا تھا۔ گزشتہ روز کابل میں لویا جرگہ پر کیے جانے والے حملے میں چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں سات مذہبی عمائدین بھی شامل ہیں۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نیکوئی ثبوت فراہم کیے بغیر اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔