گوئٹیمالا، آتش فشاں کا لاوا اگلنے کا عمل بدستور جاری ،ہلاک شدگان کی تعداد 69ہو گئی

منگل جون 15:33

گوئٹیمالا سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) گوئٹے مالا میں آتش فشاں کا لاوا اگلنے کا عمل بدستور جاری ہے،لاوے سے ہلاک شدگان کی تعداد 69ہو گئی ہے، ہلاک شدگان کے جسم ناقابل شناخت ہیں،متعدد افراد بدستور لا پتہ ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوئٹے مالا میں فوئیگو آتش فشاں سے لاوا ابلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ لاوے کی زد میں آ کر اب تک انہتر شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب تک بہت کم ہلاک شدگان کی شناخت ہو سکی ہے۔ متعدد افراد کے بدستور لاپتہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ رواں برس کے دوران دوسری مرتبہ یہ آتش فشاں پھٹا ہے۔ فوئیگو پہاڑ کے قریب واقع دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :