نائیجیریا،جیل میں ہنگامہ آرائی، ایک پولیس اہلکار ہلاک،150قیدی فرار

منگل 5 جون 2018 15:33

ابو جہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) نائیجیریا کے شہر مینا کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 1 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 150 قیدی فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے شہر مینا کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 1 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 150 قیدی فرار ہو گئے۔ محکمہ داخلہ کے ترجمان جبرین بابا داجہ نے بتایا کہ بعض نا معلوم مسلح افراد کے جیل پر حملے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ۔ ترجمان نے کہا کہ اس واقعے میں 180 قیدی فرار بھی ہوئے جن میں سے 30 کو فورا گرفتار کرلیا گیا ۔ اس کاروائی میں ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :