سعودی عرب ،خواتین کو لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ شروع ،آئندہ ہفتے2ہزار لائسنس جاری کئے جائیں گے

منگل جون 15:33

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) سعودی عرب میں خواتین ڈرائیورز کو لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، آئندہ ہفتی2ہزار خواتین کو لائسنس جاری کئے جائیں گے۔غیر ملی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت اطلاعات کے مطابق یہ اولین ڈرائیونگ لائسنس دس خواتین کو جاری کیے گئے ہیں جبکہ آئندہ ہفتے مزید قریب دو ہزار سعودی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیے جائیں گے۔

اس پیش رفت پر متعدد سعودی خواتین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 2017 کے موسم خزاں میں سعودی عرب کے شاہ سلمان نے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس قدامت پسند ملک میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی عملی طور پر 24 جون کو ختم ہو جائے گی۔