شام، امریکی، برطانوی اور فرانسیسی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل

حملوں میں کئی سو بے گناہ شہری مارے اور ہزاروں زخمی ہوئے،ان واقعات کی جامع تحقیقات کی جائیں

منگل جون 15:33

الرقہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ الرقہ پر امریکی، برطانوی اور فرانسیسی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں،الرقہ پر حملوں میں کئی سو بے گناہ شہری مارے گئے اور ہزاروں زخمی ہوئے،ان حملوں اور واقعات کی جامع تحقیقات کی جائیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شامی جنگ کے تناظر میں امریکا، برطانیہ اور فرانس پر شدید الزامات عائد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی اس تنظیم کے مطابق امریکی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے الرقہ پر کیے جانے والے حملوں میں کئی سو عام شہری مارے گئے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔ الرقہ دہشت گرد تنظیم داعش کا گڑھ تصورکیا جاتا تھا۔ ایمنسٹی کے بقول یہ حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ اس بیان کے مطابق امریکا نے خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں اندھا دھند بمباری کی۔ ایمنسٹی نے ان واقعات کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔